Easy way of Eid prayers

سب سے پہلے نیت کی جائے گی ۔

نیت کرتا ہوں میں دو رکعت نماز عید الفطر مع چھ زائد تکبیروں کے، منہ میرا کعبہ شریف کی طرف واسطے اللہ تعالی کے پیچھے اس امام کے ۔

امام تکبیر کہہ کر ہاتھ باندھ کرثنا پڑھےگا ہمیں بھی تکبیر کہہ کر ہاتھ باندھ لینا ہے اور ثناء پڑھنی ہے اس کے بعد تین زائد تكبيریں ہوں گی ۔

پہلی تکبیر کہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے ۔

دوسری تکبیر كہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے ۔

تيسری تکبیر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر باندھ لینا ہے ۔

اسكے بعد امام قرأت کرےگا یعنی سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھے گا اور رکوع سجدہ کرکے پہلی رکعت مکمل کرلیگا ۔

دوسری رکعت کے لئے اٹھتے ہی امام قرأت کرے گا یعنی سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھےگا اس کے بعد رکوع میں جانے سے پہلے زائد تینوں تكبيریں ہوں گی ۔

پہلی تکبیر کہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے ۔

دوسری تکبیر كہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے ۔

تيسری تکبیر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑ دینا ہے ۔

یہاں تک زائد تكبيرے مکمل ہوگئی – اب اس کے بعد بغیر ہاتھ اٹھائے تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے جانا ہے اور بس آگے کی نماز دوسری نمازوں کی طرح پڑھنا ہے پھر سلام پھیرنا ہوگی ۔
اللہ عمل کی توفیق عطاءفرمائے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: